بنگلورو14؍ جون (ایس او نیوز) کسٹمز افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غیر قانونی طور پر دوبئی سے حیدرآباد لے جارہے تقریباً 1.5کے جی سو نے کے زیورات ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمین پر الزام ہے کہ وہ ہوائی جہاز کے سیٹ کے نیچے سونا چھپائے ہوئے تھے ۔ ان کے چال چلن پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے افسران حیدرآباد تک اسی ہوائی جہاز میں سفر کرکے ملزمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45 لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیا ہے ۔ملزمین کی شناخت آندھرا پردیش کے رہنے والے بیتی ریڈی اور سمُدرا ریڈی کے طور پر کی گئی ہے ۔ ملزمین دوبئی سے ایرانڈیا کے ذریعہ گوا پہنچے ،بیتی ریڈی وہاں سے10جون کو بنگلور پہنچا ۔ شک کی بنیاد پر کسٹم افسروں نے بیتی ریڈی سے پوچھ تاچھ کی ، لیکن اس نے افسروں کے سوال کا صحیح جواب نہیں دیا ۔ بیگ کا جائزہ لیا تو اس میں خریدے گئے سونے کی بل پائی گئی لیکن ملزم نے اس بل کو قبول کرنے سے انکار کردیااور کہا کہ یہ بل اس کے دوست کی ہے جو غلطی سے چھوٹ گیاہے ۔ آخر میں کسٹم افسروں نے ہوائی جہاز کا جائزہ لیا۔ جس جہاز کا جائزہ لیا جارہا تھا وہ ہوائی جہاز حیدر آباد ٹیک آف ہورہی تھی۔ لیکن کسٹم افسروں کی ہدایت پر پائلٹ نے جہاز نہیں روکی ۔ آخر میں کسٹم افسران حیدرآبار ایرپورٹ پہنچے اور وہاں کے افسروں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کرایا اور ملزمین کی بیگ کا جائزہ لینے کی اجازت طلب کی ۔ متعلقہ افسران دوسرے ہوائی جہاز میں بنگلورو پہنچے تو دیکھا کہ ملزم بیتی ریڈی کے سیٹ کے نیچے سونا رکھا ہوا تھا ۔ کسٹم افسروں نے ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سونا ضبط کرلیا ۔